کراچی:
شہر قائد میں ابوالحسن اصفہانی روڈ چیپل گارڈن کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طور فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 22 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔
اس حوالے سے سچل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔