پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس:گرفتار ٹک ٹاکر لاریب شہزادی درخواست ضمانت پر سماعت

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد یوسف نے کیس کی سماعت کی 


ویب ڈیسک August 28, 2026

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جب کہ  قتل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر لاریب شہزادی کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی، ٹک ٹاکر ملزمہ لاریب شہزادی کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد اظہر میو عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد یوسف نے کیس کی سماعت کی۔

موقف  نے کہا کہ گلبرگ کے علاقے نجی کلینگ میں پی ٹی آئی رہنما کو  شوٹرز نے قتل کیا تھا، لاریب شہزادی کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں، عدالت ملزمہ لاریب شہزادی  کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔