اسلام آباد:
پارلیمنٹ ہاؤس میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے موک فائر ڈرل کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ڈی اے نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹس سے رضامندی طلب کر لی ہے۔
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں موک فائر ڈرل کرانے کی تجویز دی ہے۔ اس مقصد کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
حکام نے مذکورہ مشق 3 ستمبر کو صبح 11 بجے کرانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے لیے تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس مشق کا بنیادی مقصد پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کو ہنگامی حالات میں بروقت ردعمل دینے کی تربیت فراہم کرنا ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹس کی جانب سے باضابطہ رضامندی موصول ہونے کے بعد ہی سیکیورٹی اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر ڈرل کو حتمی شکل دی جائے گی۔