پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ

تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلیے بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پراسس بھی شروع کر دیا گیا


قیصر شیرازی August 29, 2026

تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے فوجی اہل کاروں کی بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ان کی بھرتیوں کا پراسس بھی شروع کر دیا۔

پنجاب کے 22 اضلاع میں فوجی ملازمین بطور مانیٹرنگ اینڈ ایو ملیوشن آفیسرز “ایم ای اوز بھرتی کئے جائیں گے، بھرتی ایک سالہ کنٹریکٹ پر ہو گی ، 60 ہزار روپے تنخواہ اور محکمہ تعلیم رولز کے مطابق تمام دیگر سہولیات و مراعات بھی حاصل ہوں گی۔

مانیٹر نگ کے لیے سرکاری موٹر سائیکل بھی فراہم ہوں گے، ایک سال بعد کنٹریکٹ میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے، یہ بھرتیاں پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن ”پ یف“ کے تحت ہوں گی۔

اہلکاروں جی سی اوز ، این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ، عمر کی حد 30 سے 55 سال، تعلیم گریجویشن رکھی گئی ہے ، پنجاب کا ڈومیسائل لازم ہوگا۔

آئی ٹی شعبہ میں تجربہ اور صحتمند ہونا ضروری ہے، پہلے مرحلہ میں 28 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن آفیسرز “ بھرتی ہوں گے جن میں 21 فوجی اور 7 سویلین بھرتی کئے جائیں گے۔

دوسرے مرحلہ میں دیگر اضلاع کے لئے الگ بھرتیاں ہوں گی۔ علاوہ ازیں ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولوں میں ڈیلی ویجز پر عارضی بنیاد پر لمپ سم تنخواہوں پر ٹیچنگ ملازمت کرنے والے ڈیڑھ لاکھ اسکول ٹیچنگ انٹر نیز کے ختم ہو نیوالے کنٹریکٹ میں 9 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی کنٹریکٹ جاری تعلیمی سیشن مارچ 2027 تک ہو گا جیسے ہی سمری منظور ہو گی نو ٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔