گجرات میں 4 سالہ نور فاطمہ کی نعش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی، پولیس حکام کے مطابق نور فاطمہ کو تین روز قبل سگے کزن نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔
ریسکیو ٹیموں کا تیسرے روز آپریشن جاری تھا، نعش 5 کلومیٹر دوری سے برآمد ہوئی۔ زیر حراست ملزم 16 سالہ فیضان کی نشاندہی پر آپریشن شروع کیا گیا تھا، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں دو کمسن بچیوں، 5 خواتین سمیت 6 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ گزشتہ رات ٹانڈہ کے قریب نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، جبکہ تین روز قبل کریم داد میں 4 سالہ نور فاطمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز 35 سالہ فوزیہ کو بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا، جبکہ ڈنگہ میں کمسن بچی سمیت 3 نعشیں تالاب سے تیرتی ہوئی برآمد ہوئی ہیں۔