ڈیفنس خیابان بخاری میں بااثر خاتون کا پڑوسیوں پر تشدد، ملزمہ کی عبوری ضمانت منظور

حمیرا تشدد کا نشانہ بننے والے بھائی بہن کی والدہ ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہے


ویب ڈیسک August 29, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں ڈیفنس خیابان بخاری میں بااثر خاتون کے پڑوسیوں پر تشدد کے معاملے کی سماعت ہوئی، حمیرا نامی خاتون نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

حمیرا تشدد کا نشانہ بننے والے بھائی بہن کی والدہ ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بااثر خاتون مریم علی نے فیملی کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ تشدد کا نشانہ بھی ہم بنے اور مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج ہوا۔