راولپنڈی: موٹروے پولیس کا ’’بی آورز آئی‘‘ مہم کا آغاز، شہری ٹریفک خلاف ورزیوں کی اطلاع دے سکیں گے

مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مؤثر شراکت دار بنانا ہے۔


ویب ڈیسک August 30, 2026

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوامی تعاون کے فروغ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ’’Be Our Eyes‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مؤثر شراکت دار بنانا ہے۔

مہم کے تحت دورانِ سفر شہری کسی بھی ٹریفک خلاف ورزی، خصوصاً پبلک سروس گاڑیوں میں اوور لوڈنگ، مسافروں سے زائد کرایہ وصولی، خطرناک یا غیر محتاط ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو دے سکیں گے۔

شہری پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر موجود موٹروے پولیس کے اسٹیکر پر درج QR Code کو موبائل فون سے اسکین کرکے متعلقہ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں کی بروقت اور ذمہ دارانہ اطلاع ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام، حادثات میں کمی اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

محفوظ سفر، بہتر ٹریفک نظام اور شاہراہوں پر قانون کی عملداری کے لیے ’’Be Our Eyes‘‘ مہم کا حصہ بنیں اور دورانِ سفر نظر آنے والی ٹریفک خلاف ورزیوں کی بروقت اطلاع دیں۔