پشاور:
سوات ایکسپریس وے پر شاہ کوٹ کے قریب مسافر بردار ہائی ایس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق سوات موٹر وے ٹنل نمبر 3 کے قریب فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو مسافروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر روانہ کر دیا گیا۔
زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ہائی ایس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیا، مسافر بردار ہائی ایس مردان سے دیر جا رہی تھی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے سوات ایکسپریس وے ٹریفک حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، غم کی گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔