مضر صحت خوراک کے باعث ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان

کم خواندگی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سادہ، واضح اور نمایاں ہونے چاہئیں


ویب ڈیسک August 30, 2026

غیر صحت بخش اورمضہر صحت خوراک کے باعث ملکی معیشت کو اربوں ڈالر سالانہ کا نقصان ہورہا ہے.

تفصیلات کے مطابق صحت کے ماہرین ماہرین نے حکومت سے فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کے نفاذ میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے آئی ایم ایف پروگرام کی رقم سے زائد رقم بچا کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے عوامی صحت کے ماہرین، سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے وابستہ افراد کے ہمراہ حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور مشروبات (یو پی پیز) پر لازمی فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کے نفاذ کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائےتاکہ صارفین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے غیر صحت بخش غذاؤں کے استعمال میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو صحت مند غذائی انتخاب کرنے میں مدد ملے.

ماہرین نے مطالبہ کیا کہ ایسے الٹرا پروسیسڈ غذائی و مشروبات کی مصنوعات پر اردو زبان میں سیاہ آکٹاگون (آٹھ کونوں) کی شکل کے واضح وارننگ لیبلز لازمی قرار دیے جائیں جو عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تجویز کردہ مقررہ حد سے زیادہ چینی، سوڈیم اور سیر شدہ چکنائی پر مشتمل ہوں، یا جن میں نان شوگر سویٹنرز (مصنوعی/غیر چینی مٹھاس پیدا کرنے والے اجزاء) شامل ہوں.

یہ لیبلز پاکستان کے مقامی حالات اور کم خواندگی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سادہ، واضح اور نمایاں ہونے چاہئیں. فوڈ اینڈ نیوٹریشن پالیسی کے ماہرمنور حسین نے کہا کہ پاکستان میں غذائی ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور صارفین بالخصوص بچے اور نوجوان پروسیسڈ اور الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور مشروبات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے متاثر ہو رہے ہیں۔