برطانوی وزیر اعظم نے جنگ زدہ کیف میں گٹار بجا کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

اینڈی برنہم نے یوکرینی فوجی کے ساتھ ساؤنڈ پروف وین میں گٹار پر چند دھنیں بجائیں


ویب ڈیسک August 31, 2026

KIEV:

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے یوکرین کے دورے کے دوران جنگ زدہ کیف میں گٹار بجا کر منفرد انداز میں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر کیف پہنچنے والے اینڈی برنہم نے اتحادی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور یوکرین کے لیے برطانیہ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ وزیراعظم بننے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم نے ایک یوکرینی فوجی کے ساتھ ساؤنڈ پروف وین میں گٹار پر چند دھنیں بجائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے برطانوی راک بینڈ دی اسمتھز کی ایک دھن بھی بجائی اور کہا کہ موسیقی یوکرین کی فرنٹ لائن پر موجود لوگوں کے حوصلے بلند کرسکتی ہے۔

اینڈی برنہم کیف کے ایک تباہ شدہ شاپنگ سینٹر بھی گئے جسے مئی میں روسی حملے میں نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے وہاں مقامی افراد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ گفتگو میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ یوکرین کے دفاع کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب کریملن نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرکے جنگ کو طول دے رہا ہے۔