پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی نے اس تاریخی منفی ریکارڈ کی بنیاد رکھی


اسپورٹس ڈیسک August 31, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ریکارڈ نے 1987 کے بعد پہلی بار منفی رخ اختیار کر لیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کے مجموعی ٹیسٹ میچز میں ناکامیوں کی تعداد فتوحات سے بڑھ گئی ہے۔

لارڈز میں ہونے والا میچ پاکستان کا 473واں ٹیسٹ تھا جس کے نتیجے کے بعد قومی ٹیم نے 153 مقابلے جیتے جبکہ 154 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل آخری مرتبہ پاکستان کا ریکارڈ 1987 میں منفی ہوا تھا۔

اگست 1987 میں دی اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے 170 ٹیسٹ میچز میں 39 کامیابیاں اور 40 شکستیں حاصل کر رکھی تھیں۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی نے اس تاریخی منفی ریکارڈ کی بنیاد رکھی جو ٹیم کے موجودہ بحران کی عکاسی بھی کرتی ہے۔