خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے، یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان

عمران خان نے پاکستان کے لیے بھی اور بطور مسلم کھلاڑی بھی بہت نام کمایا ہے، یونس خان


اسپورٹس ڈیسک August 31, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کوئی خان ہوگا اور خان کو سپورٹ نہیں کرے گا یہ ہو ہی نہیں سکتا۔

ایک تقریب کے دوران یونس خان نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتے ہیں لیکن جب انہیں عمران خان کی آنکھ کے حوالے سے پتہ چلا تھا تو انہوں نے اس پر ٹوئٹ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ باقی کسی نے کیا یا نہیں لیکن ہم نے اپنا جواب دینا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لیے بھی اور بطور مسلم کھلاڑی بھی بہت نام کمایا ہے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ان کو سپورٹ کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کی ان صحت اچھی ہو اور اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کم کرے۔