انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان کے اوپنر امام الحق کو انجری کے باوجود میدان میں دکھائی دینے کے انداز پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امام کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے دوران پنڈلی کی تکلیف ہوئی تھی جبکہ لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجری مزید بڑھ گئی۔
پاکستانی ٹیم نے ابتدا میں اسے پنڈلی میں کھچاؤ قرار دیا تاہم چوتھے روز بتایا گیا کہ امام کو گریڈ ون ٹئیر کا سامنا ہے۔
اس دوران سابق پاکستانی سلیکٹر محمد وسیم سمیت بعض حلقوں نے انجری کی نوعیت پر سوالات اٹھائے۔
چوتھے روز کھیل سے قبل امام نے بائیں پنڈلی پر پٹی باندھ کر میدان میں تھرو ڈاؤنز لیے اور احتیاط سے چلتے دکھائی دیے۔
اس منظر پر اسٹیورٹ براڈ نے اسے محض دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی مشق بند کمرے میں بھی کی جا سکتی تھی اور میدان میں اس انداز سے چلنے کی ضرورت نہیں تھی۔
آسٹریلوی کمنٹیٹر جم میکسویل نے بھی امام کے عمل پر سخت ردعمل دیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی امام لحق کی انجری پر سوال اٹھا دیا۔
واضح رہے کہ امام الحق دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے اور پاکستان 194 رنز سے میچ ہار گیا۔