مانسہرہ: سرن ویلی کی ساڑھے تیرہ ہزار فٹ بلند چوٹی سے واپسی پر غیرملکی سیاح لا پتہ

واپسی پر دونوں دوستوں نے الگ الگ نیچے جانے کی شرط لگائی تھی،پولیس


ویب ڈیسک August 31, 2026

مانسہرہ کے تفریح مقام سرن ویلی کی ساڑھے تیرہ ہزارفٹ بلند چوٹی موسی کا مصلیٰ سے واپسی پر غیر ملکی سیاح لا پتہ ہوگیا جس کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح الیگزینڈرہ جمعہ کے روز دوسرے غیر ملکی سیاح کے ہمراہ موسی کا مصلیٰ چوٹی پر گیا تھا، پولیس کے مطابق دونوں غیر ملکی سیاح بغیر این او سی لیے چوٹی پر گئے تھے۔

واپسی پر دونوں دوستوں نے الگ الگ نیچے جانے کی شرط لگائی تھی،گمشدگی کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری سیاح کی تلاش کے لیے علاقے میں پھیل گئی ہے۔

ایس پی سٹی شاہنواز خان سرچ آپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔