امریکا: سر پر سب سے زیادہ ٹوائلٹ رولز اٹھانے کا گینیز ریکارڈ

ڈیوڈ رش سے پہلے بھی دو بار یہ ریکارڈ بنا چکے ہیں


ویب ڈیسک September 01, 2026

امریکی ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے سر پر سب سے زیادہ ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن رکھنے کا اپنا ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کوشش کے دوران 254 رولز سر پر متوازن رکھ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے پہلی بار 2021 میں سر پر 101 ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن رکھنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ تاہم، بعد میں یہ اعزاز ان سے چھن گیا۔ مئی 2025 میں انہوں نے 195 رولز کے ساتھ دوبارہ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اب اکتوبر 2025 میں رش نے اپنی ہی کامیابی کو مزید بہتر بناتے ہوئے 254 رولز سر پر رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کارنامے کے لیے گئے کے مخصوص ڈیوائیڈرز اور کئی افراد کی مدد سے رولز کا ڈھانچہ اوپر اٹھایا گیا۔

رش کے مطابق پہلی کوشش کے دوران رولز میں ہلچل پیدا ہوئی اور سیکڑوں رولز لکڑی کے فرش پر بکھر گئے۔

تاہم، انہوں نے ہمت نہ ہاری اور دوسری کوشش میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ رش اب تک 200 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔