لکی مروت:
تھانہ صدر کے حدود عبدالخیل میں پولیس نے امن کمیٹی کے ہمراہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔
امن کمیٹی اور پولیس نے علی الصبح عبدالخیل اور شاہ حسن خیل میں آپریشن کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مبشر اور ایک نامعلوم شامل ہے، پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔