ایران کی پاس غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود ہے, گورنر سینٹرل بینک

مرکزی بینک غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر لگانے کے لیے تیار ہے


ویب ڈیسک September 01, 2026

ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر نے کہا کہ امریکی پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود ایران کے پاس غیر ملکی کرنسی کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے عبدالناصر نے کہا: "ایران کے پاس غیر ملکی کرنسی ہے، اور یہ کافی ہے۔"

نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالناصر نے کہا کہ مرکزی بینک غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر لگانے کے لیے تیار ہے۔

اقتصادی تباہی کے امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایران غیر ملکی کرنسی کے محصولات اور وصولی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے پاس ملکی ذخائر اور دیگر وسائل ہیں جن کی تفصیلات ان کے بقول ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔

عبدالناصر نے کہا کہ ایران کا اقتصادی نظام نئی پابندیوں کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہے۔