لندن، محسن نقوی سے کرکٹ پر سوالات کی بوچھاڑ، جواب دینے سے انکار کر دیا

سوالوں کے جواب نہیں دے سکتا لیٹ ہو رہا ہوں، چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک September 02, 2026
فوٹو: فائل

لندن:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو لندن میں کرکٹ ٹیم کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کی بوچھاڑ کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔

محسن نقوی سے آصف علی زرداری کے دورۂ برطانیہ کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا میں صرف ملنے آیا ہوں سوالوں کا جواب نہیں دے سکتا لیٹ ہو رہا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے چند صحافیوں سے مصافحہ کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، تاہم کسی سوال کا تفصیلی جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔