راولپنڈی: سی سی ڈی کا جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ، سب انسپکٹر شہید

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں سی سی ڈی کا جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ ہوا


ویب ڈیسک September 02, 2026

راولپنڈی میں مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان غیور شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں سی سی ڈی کا جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ ہوا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان غیور شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، سی سی ڈی کا جرائم پیشہ سے مقابلہ تھانہ چکلالہ کی حدود میں ہوا۔ 

حکام نے تصدیق کی کہ مقابلے میں کراس فائرنگ کے دوران سب انسپکٹر عدنان غیور شہید ہوگئے، سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان  غیور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم کا تعاقب کررہے تھے۔

تھانہ چکلالہ کہ حدود کیو کے ہائٹس سفاری فیز ون پہنچے تو ڈاکو نے فائرنگ کی، پولیس حکام نے کہا کہ سر میں گولی لگنے سے عدنان غیور شہید ہوگئے۔