ہیری اسٹائلز اور زوئی کراوٹز نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں، تقریب کیسی ہو گی؟

ذرائع کے مطابق شادی میں لائیو میوزک کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گی


ویب ڈیسک September 02, 2026

معروف برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز اور امریکی اداکارہ زوئی کراوٹز نے مبینہ طور پر اپنی شادی کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

امریکی جریدے پیپل سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جوڑا ایک مختصر اور نجی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا خواہشمند ہے جس کے بعد دوستوں اور اہل خانہ کیلئے بڑی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شادی میں لائیو میوزک کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گی جبکہ ہیری اور زوئی کی سب سے بڑی ترجیح اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ خوشی کا موقع گزارنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیری اسٹائلز اور زوئی کراوٹز اپنی منگنی سے بے حد خوش ہیں اور مصروف پیشہ ورانہ زندگی کے باوجود ایک دوسرے کیلئے وقت نکالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔