سوات میں اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا

پولیس نے مغویہ کو بازیاب کرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا، جو اپر دیر کی رہائشی ہے


نمائندہ ایکسپریس September 03, 2026

سوات کے علاقے سیدو شریف سینٹرل اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے بچے کو بازیاب کروالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے مبینہ طور پر اغوا میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت رقیہ زوجہ گل نواب کے نام سے ہوئی ہے، جو اپر دیر کی رہائشی اور اس وقت کوزہ بانڈئی میں مقیم ہے۔

پولیس نے نومولود بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کردیا جبکہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس اور انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے اسپتالوں اور گھروں میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔