کرکٹ کی تاریخ میں 100 کلومیٹر طویل بولنگ رن اپ کا منفرد ریکارڈ

اس منفرد چیلنج کے ذریعے کینسر چیریٹی ’دی روتھ اسٹراس فاؤنڈیشن‘ کے لیے تقریباً 6 ہزار پاؤنڈز جمع کیے گئے


اسپورٹس ڈیسک September 03, 2026

سرے کے علاقے ورپسلیڈن سے تعلق رکھنے والے سام بوڈیانو نے کرکٹ میں طویل ترین بولنگ رن اپ کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

سام بوڈیانو نے ہفتے کے روز شمالی لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے دوڑ کا آغاز کیا اور تقریباً 14 گھنٹے میں 62 میل یعنی 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اتوار کو وکنگ کے ویلی اینڈ کرکٹ کلب پہنچے۔ وہاں انہوں نے میچ کی پہلی گیند اپنے والد کو کرائی۔

اس منفرد چیلنج کے ذریعے کینسر چیریٹی ’دی روتھ اسٹراس فاؤنڈیشن‘ کے لیے تقریباً 6 ہزار پاؤنڈز جمع کیے گئے۔

ریکارڈ کی شرائط پوری کرنے کے لیے سام کو مکمل کرکٹ لباس پہن کر اور ہاتھ میں گیند تھامے مسلسل دوڑنا تھا جبکہ اختتامی گیند کے بعد میچ میں بھی حصہ لینا ضروری تھا۔

تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کامیابی کی حتمی تصدیق نہیں کی۔

ادارے کے مطابق شواہد کا جائزہ مکمل ہونے میں تقریباً دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

موجودہ ریکارڈ ٹام ڈن کے پاس ہے جنہوں نے 2024 میں 24 کلومیٹر دوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔