لاہور میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش، موسم خوش گوار

سب سے زیادہ بارش اقبال ٹاؤن میں 29.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک September 03, 2026

لاہور میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

واسا لاہور کی جانب سے بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش اقبال ٹاؤن میں 29.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سمن آباد میں 27.8 ملی میٹر، گلشنِ راوی میں 23.4 ملی میٹر، اسلام پورہ بازار میں 13.2 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن ڈائریکٹر آفس میں 9.6 ملی میٹر، گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 7.8 ملی میٹر، جیل روڈ پر 6.4 ملی میٹر، فرخ آباد میں 5 ملی میٹر اور سگیاں میں 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جوہر ٹاؤن میں 1.6 ملی میٹر، واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 1 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 0.8 ملی میٹر اور پانی والا تالاب میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے۔

لاہور میں موسلادھار بارش کے پیش نظر لاہور ٹریفک پولیس نے رین ایڈوائزری بھی جاری کر دی، دورانِ بارش احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔