جناح اسپتال کراچی میں سرجیکل کمپلیکس کی لفٹ خراب ہونے کے سبب ڈاکٹرز اور مریض آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق سرجیکل کمپلیکس کی لفٹ کئی دنوں سے مسئلہ کر رہی ہے، لفٹ کبھی خود چلتی ہے اور کبھی خود رک جاتی ہے، آج بھی لفٹ فلور کے درمیان پھنس گئی، آدھا گھنٹہ پھنسے رہنے کے بعد لفٹ خود چلی۔
انکا کہنا تھا کہ مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے، ایمرجنسی کے مریضوں کو بھی اسی لفٹ سے لے جایا جاتا ہے، جس منزل پر جانا ہوتا ہے وہاں لفٹ نہیں رکتی۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین روز سے ایڈمن میں شکایت کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کہتی ہے یہ لفٹ ہمارے انڈر نہیں آتی، کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں جبکہ یہ سنجیدہ مسئلہ ہے۔
دوسری جانب، انتظامیہ کے مطابق سرجیکل کمپلیکس کی لفٹ پیف کی زیر نگرانی چلتی ہے، اس لیے جناح اسپتال انتظامیہ اس پر کچھ نہیں کر سکتی۔