مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی 2027 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

اس فیصلے پر امریکی فوج کے بعض اعلیٰ کمانڈروں نے اندرونی طور پر اعتراض بھی کیا ہے


ویب ڈیسک September 03, 2026

 امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کو 2027 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ میں موجود بعض امریکی افواج کی تعیناتی 2027 تک برقرار رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔

خطے میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی موجود/الرٹ ہیں، جن میں فضائی دفاعی یونٹس، جنگی طیارے، بحری جہاز اور دیگر فورسز شامل ہیں۔ 

امریکی فوج کی 82ویں ائیربورن ڈویژن  کے کچھ اہلکاروں کی تعیناتی بھی 2027 تک بڑھائے جانے کی تصدیق  کی گئی ہے۔ 

اس فیصلے پر امریکی فوج کے بعض اعلیٰ کمانڈروں نے اندرونی طور پر اعتراض بھی کیا ہے کیونکہ طویل تعیناتی سے فوجی تیاری، اہلکاروں اور دیگر خطوں میں امریکی دفاعی صلاحیت پر دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے کچھ دن پہلے امریکی محکمہ دفاع مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کے بعد خلیج میں امریکی فوجی موجودگی کم کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہا تھا۔