لاہور: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گرد آزاد کشمیر سے گرفتار، لاہور منتقل

دہشت گرد طارق کو سی ٹی ڈی نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے حراست میں لیا


ویب ڈیسک September 03, 2026

شادباغ اور نوانکوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں سی ٹی ڈی نے پولیس دہشت گرد طارق کو حراست میں لے کر لاہور منتقل کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد طارق کو سی ٹی ڈی نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے حراست میں لیا، آزاد کشمیر پولیس نے بھی سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن کے دوران معاونت کی۔

ذرائع نے کہا کہ طارق کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دہشت گرد طارق تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔