شادباغ اور نوانکوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں سی ٹی ڈی نے پولیس دہشت گرد طارق کو حراست میں لے کر لاہور منتقل کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد طارق کو سی ٹی ڈی نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے حراست میں لیا، آزاد کشمیر پولیس نے بھی سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن کے دوران معاونت کی۔
ذرائع نے کہا کہ طارق کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دہشت گرد طارق تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔