بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 8 ارب کی مبینہ کرپشن، سابق ڈائریکٹر کمرہ عدالت سے گرفتار

سابق ڈائریکٹر جھامن داس کی عدالت نے ضمانت کی درخواست خارج کی جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا


کورٹ رپورٹر September 03, 2026

سندھ کی اینٹی کرپشن عدالت نے بی آر ٹی یلو لائن میں مبینہ طور پر ساڑھے 8 ارب کی کرپشن کے کیس میں سابق ڈائریکٹر جھامن داس کی ضمانت خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر جھامن داس کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن عدالت نے سماعت کی جہاں تفتیشی افسر شید زمان نے ضمانت خارج کرنے کے حق میں دلائل دیے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت نہ دی جائے۔ جس پر عدالت درخواست ضمانت خارج کردی۔

عدالتی فیصلے کے بعد کیس کے تفتیشی افسر شیر زمان نے ملزم کو احاط عدالت سے حراست میں لیا۔

واضح رہے کہ اس کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی پہلے ہی گرفتار ہیں اور اُن کی ضمانت بھی اینٹی کرپشن عدالت مسترد کرچکی ہے۔