شہرقائد میں اگلے تین روز سمندری بادلوں کے نچلی سطح پر رہنے کی وجہ سے صبح اور شام کے وقت بوندا کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سسٹم کا کہنا ہے کہ اگلے 3روزتک سمندری ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں جبکہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب شہرمیں صبح و رات کے اوقات میں بونداباندی/ پھوار ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دوسرے روز بھی شہرمیں دوپہر کے وقت مطلع صاف رہنے اور دھوپ نکلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ دنوں کےمقابلےمیں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز کے دوران شہر کا موسم معتدل اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.5 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوتارہا۔
تاہم بدھ و جمعرات کو شہر کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا، جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 33 اور33.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
تاہم دھوپ نکلنے کے سبب شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ رہےگا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ جمعرات کوسب سے زیادہ پارہ دیہی سندھ کے دادومیں 41 ڈگری ریکارڈ ہوا۔