مقبوضہ مغربی کنارے میں بھیڑیں چرانے پر مزاحمت کرنے پر دو فلسطینی شہید

فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے دستے پولیس افسران اور اسرائیلی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کر رہے تھے


ویب ڈیسک September 04, 2026

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے بھیڑیں چرانے پر مزاحمت کرنے پر دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ 16 سالہ خلیل ابو عالیہ، ایک ہائی اسکول کے طالب علم اور 19 سالہ عمر الناسان کو اس وقت گولی مار دی گئی جب پولیس اور فوج کی نگرانی میں آباد کاروں کا ایک گروپ رام اللہ کے قریب المغایر گاؤں میں ایک فلسطینی کے گھر سے بھیڑیں لینے کے لیے داخل ہوا۔

فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے دستے پولیس افسران اور اسرائیلی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کر رہے تھے جو ان کی طرف سے دعویٰ کی گئی بھیڑیں لینے گئے تھے۔ تاہم فوج نے مویشیوں کی ملکیت کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں تشدد کی تازہ ترین بڑھتی ہوئی کارروائی میں ہیبرون کے قریب ایک گاؤں کو مسمار کر دیا ہے ۔