ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟

ویرات نے انہیں بے حد پسند کرنا شروع کر دیا تھا اور اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بھی بے تاب رہتے تھے۔


ویب ڈیسک September 04, 2026

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی محبت اور شادی کی کہانی تو مداح بخوبی جانتے ہیں لیکن انوشکا سے بہت پہلے ویرات ایک معروف بالی ووڈ اداکارہ کے دیوانے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے بچپن کا پہلا کرش 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔

ویرات کوہلی نے کرشمہ کپور کی فلم ’جڑواں‘ دیکھنے کے بعد انہیں بے حد پسند کرنا شروع کر دیا تھا اور اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بھی بے تاب رہتے تھے۔

ویرات کوہلی اس وقت کم عمر تھے جبکہ کرشمہ کپور 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ اس کے باعث دونوں کے درمیان کبھی کوئی رومانوی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، بلکہ یہ محض کرکٹر کا بچپن کا کرش تھا۔

بعدازاں ویرات کوہلی کی زندگی میں انوشکا شرما آئیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، دوستی محبت میں بدلی اور پھر انہوں نے 2017 میں اٹلی میں شادی کر لی۔