موٹروے ایم تھری پر جڑانوالہ کے قریب کار اور خراب کھڑے مزدا میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 38 سالہ حسیب احمد موقع پر جاں بحق جبکہ 80 سالہ فریدہ بیگم شدید زخمی ہوگئیں


ویب ڈیسک September 04, 2026

موٹروے ایم تھری پر جڑانوالہ کے قریب کار اور خراب کھڑے مزدا میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 38 سالہ حسیب احمد موقع پر جاں بحق جبکہ 80 سالہ فریدہ بیگم شدید زخمی ہوگئیں۔

کار ڈرائیور محمد احمد معمولی زخمی ہوا، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا۔

موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں مکمل کیں، ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بظاہر کار ڈرائیور کی لاپرواہی تھی۔