کراچی:
شہر کے پوش علاقے کلفٹن باتھ آئی لینڈ کے قریب اسٹریٹ کرائم کی واردات سامنے آگئی۔
ٹکری کالونی میں موٹر سائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹ لیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان کو اسلحے کے زورپرشہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں، واردات یکم ستمبر کو پیش آئی تھی، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔