عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ آج بھی بڑھ گئے

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 39 ڈالر کے مزید اضافے سے 4ہزار 466ڈالر کی سطح پر آگئی


اسٹاف رپورٹر September 04, 2026

کراچی:

امریکا کے کمزور اعدادوشمار، بے روزگاری کی شرح میں اضافے کی بنیاد پر فیڈرل بینک امریکا کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے خدشات اور بیشتر ممالک کے سینٹرل بینکوں کی خریداری سرگرمیوں کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 39 ڈالر کے مزید اضافے سے 4ہزار 466ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 900 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 69ہزار 136روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 344روپے کے اضافے سے 4لاکھ 02ہزار 208 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 17سینٹس کے اضافے سے 66 ڈالر 82سینٹس کی سطح پر آگئی۔

اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 117روپے کے اضافے سے 7ہزار 161روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 100روپے کے اضافے سے 6ہزار 139روپے کی سطح پر آگئی۔