راولپنڈی:
محکمہ موسمیات نے شہر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کا مطلع ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے تیز بارش متوقع ہے۔
واسا حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ نالہ لئی کے اطراف ریسکیو 1122، واسا اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔
مزید برآں، نالہ لئی سمیت تمام نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔