سرائے مغل: کیمسٹری پریکٹیکل دینے کےلیے جانے والی 16 سالہ کا اغوا کے بعد گینگ ریپ

ملزمان بچی سے زنا بالجبر کرتے رہے، ڈرا دھمکا کر نکاح کرلیا۔ ملزمان زبردستی حق زوجیت ادا کرنے پر مجبور کرتے رہے


ویب ڈیسک September 05, 2026

پنجاب کے ضلع میں سرائے مغل میں میٹرک کی 16 سالہ طالبہ کو خاتون سمیت 5 افراد نے اغواء کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ گھر سے میٹرک کا کیمسٹری پریکٹیکل دینے نکلی تھی، ملزمان اسے اغواء کرکے لے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے بچی کو ایک ماہ سے زیادہ حبس بے جا میں رکھا اور نازیبا حرکات کرتے رہے۔ ملزمان بچی سے زنا بالجبر کرتے رہے اور ڈرا دھمکا کر نکاح کرلیا۔ ملزمان نے زبردستی نکاح کیا اور زبردستی حق زوجیت ادا کرنے پر مجبور کرتے رہے۔