ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے لیکن ان کی مشہور نمبر 10 شرٹ کو مستقل طور پر ریٹائر کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا 2024 میں کہہ چکے تھے کہ میسی کے قومی ٹیم سے الگ ہونے کے بعد نمبر 10 کو ریٹائر کردیا جائے گا۔
تاہم فیفا کے قوانین اس فیصلے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
فیفا قوانین کے مطابق فیفا ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں کھلاڑیوں کو صرف ایک سے 26 تک کے شرٹ نمبرز دیے جاسکتے ہیں۔
اب چونکہ اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ 26 کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں اس لیے بڑے ٹورنامنٹس میں نمبر 10 کو مستقل طور پر خالی رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
ارجنٹینا ماضی میں بھی ڈیاگو میراڈونا کی نمبر 10 شرٹ ریٹائر کرنے کی کوشش کرچکا ہے۔ 2002 ورلڈ کپ سے قبل فیفا نے اجازت نہیں دی تھی اور ایریل اورٹیگا نے یہ نمبر پہنا تھا۔
یوں میسی کے بعد بھی کسی کھلاڑی کو یہ تاریخی شرٹ پہننا ہوگی۔ تاہم میسی کی عظیم میراث اور ارجنٹینا کے فٹبال پر ان کا اثر آنے والی نسلوں تک برقرار رہے گا۔