کراچی: ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل اسپتال میں دم توڑ گیا

شہید کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں تعینات تھا


اسٹاف رپورٹر September 06, 2026

کورنگی کراسنگ پل پرپولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہونے والا  پولیس کانسٹیبل دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

شہید کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں تعینات تھا ،پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

پولیس چیف نے متعلقہ افسران کو پولیس مقابلے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔۔

کورنگی کراسنگ پل پرپولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہونے والا  پولیس کانسٹیبل دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ، شہید اسپتال کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں تعینات تھا۔

پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

پولیس چیف نے متعلقہ افسران کو پولیس مقابلے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کوکورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی کراسنگ پل پرپولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہونے والا  پولیس کانسٹیبل28سالہ اویس تنولی ولد محمد یوسف دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نجی اسپتال میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔

شہید پولیس کانسٹیبل کے آئی اے تھانے میں تعینات تھا ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پولیس کانسٹیبل اویس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ شہید اویس نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔پولیس چیف نے متعلقہ افسران کو پولیس مقابلے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے بھی کورنگی میں فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے کے بعد شہادت پانے والے پولیس اہلکار کانسٹیبل اویس کو زبردست خراج عقیدت،اہل خانہ سے تعزیت کی۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل اویس نے جرائم پیشہ عناصر کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کی، جو سندھ پولیس کے بہادر جوانوں کی غیر معمولی جرأت اور عزم کی عکاسی ہےآئی جی سندھ کا شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

آئی جی سندھ کاکہنا تھا کہ شہید کے خاندان کی ہر ممکن سرپرستی اور معاونت سندھ پولیس کی ذمہ داری ہےاللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کی قربانی کو قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔