راولپنڈی:
تھانہ چکلالہ کے علاقے میں 12 سالہ بچی سے قاری کی مبینہ نازیبا حرکات پر پولیس نے قاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مدعیہ مقدمہ کے مطابق 12 سالہ بیٹی علاقے کی جامع مسجد میں ناظرہ پڑھ رہی ہے، بچی پڑھنے گی تو قاری صفدر دیگر بچوں سے ناظرہ کا سبق سن رہے تھے۔ بیٹی اپنا سبق سنانے بیٹھی تو قاری صفدر نے اپنے پاؤں سے مبینہ نازیبا حرکات کیں۔
مدعیہ کے مطابق کہ بیٹی گھر آئی تو سخت پریشان اور گھبرائی ہوئی تھی، بیٹی نے تمام واقعہ مجھے بتایا، قاری صفدر نے میری بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کی ہے لہٰذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب، پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔