ایشا ریکھی نے بادشاہ سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دے دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر حیرت ہے، ایشا ریکھی


ویب ڈیسک September 06, 2026

بھارتی گلوکار بادشاہ کی اہلیہ ایشا ریکھی نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں اور Bigg Boss 20 میں شرکت کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

ایشا ریکھی نے انسٹاگرام بیان میں کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کی تفصیلات عوامی سطح پر شیئر نہیں کریں گی اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر حیرت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

دوسری جانب بگ باس 20 کے ایک پرومو کے بعد ان کی شرکت سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوئیں، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ ایشا ریکھی اور بادشاہ چار سال ریلیشن میں رہے جس کے بعد انہوں نے ایک نجی تقریب میں اس برس کے اوائل میں شادی کر لی تھی۔

ان کی شادی کی خبر مارچ 2026 میں اس وقت سامنے آئی جب ایشا ریکھی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

ایشا ریکھی اور بادشاہ نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔