بغیر بتائے راولپنڈی سے کراچی پہنچنے والے تین بچے زیر حراست

مددگار 15 سہراب گوٹھ پولیس کو 3 بچوں کی بغیر بتائے راولپنڈی سے کراچی روانگی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی


اسٹاف رپورٹر September 06, 2026

کراچی:

سہراب گوٹھ پولیس نے بغیر بتائے راولپنڈی سے کراچی پہنچنے والے تینوں بچوں کو حراست میں لےلیا۔

ایکسپریس کے مطابق مددگار 15 سہراب گوٹھ پولیس کو 3 بچوں کی بغیر بتائے راولپنڈی سے کراچی روانگی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی، مددگار15 پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر فون کالر کی نشاندہی پر کراچی سے تینوں بچوں کو حراست میں لے لیا۔

بعد ازاں تینوں بچوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانہ منتقل کرکے ڈیوٹی آفیسر کے حوالے کر دیا گیا۔