بغداد: کتابی میلے میں ممالک کی بڑی تعداد میں شرکت، پچهلے تمام ریکارڈ توڑ دیے

میلے میں دسیوں ہزار نئی کتابیں پیش کی گئی ہی


ویب ڈیسک September 07, 2026

عراق کے دارالحکومت بغداد میں 27واں انٹرنیشنل بک فیئر اس سال ریکارڈ بین الاقوامی شرکت کے ساتھ جاری ہے۔

میلے میں 28 ممالک کے 600 سے زائد ناشرین اور ادارے شریک ہیں، جو اس میلے کی تاریخ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی شرکت ہے۔

شریک ممالک میں 17 عرب اور 11 غیر عرب ممالک شامل ہیں۔ تقریباً 618 ناشرین اور تحقیقی و ثقافتی ادارے شریک ہیں۔

میلے میں دسیوں ہزار نئی کتابیں پیش کی گئی ہیں۔ چین پہلی مرتبہ شریک ہوا ہے، جبکہ عمان بھی 27 سال بعد دوبارہ میلے میں شریک ہے۔ 

میلہ 2 سے 12 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس سال کا موضوع "بغداد، اسلامی ثقافت کا دارالحکومت" ہے۔