جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا

حکام کو بجلی کے گرڈ پر حملوں کی تحقیقات کے دوران کل 21 دھماکہ خیز آلات ملے


ویب ڈیسک September 07, 2026

جرمنی میں سیکورٹی حکام نے بجلی کے گرڈ پر  21 دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنادیا.

مشرقی جرمن ریاست سیکسنی میں حکام کو بجلی کے گرڈ پر حملوں کی تحقیقات کے دوران کل 21 دھماکہ خیز آلات ملے جس کے بعد تمام آلات کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

جرمن پولیس نے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہے ہیں جس نے گزشتہ ہفتے پاور گرڈ پر ہونے والے تخریب کاری کے ایک سلسلے کی ذمہ داری قبول کرنے والے خطوط بھیجے تھے۔