سابق کپتان کیون پیٹرسن انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کے مینٹور مقرر

کیون پیٹرسن نے کہا کہ انہیں ورلڈکپ جیتنے کے لیے انگلینڈ ٹیم کی مدد کی پیشکش پر فخر ہے


ویب ڈیسک September 08, 2026

انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر کیون پیٹرسن کو انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کا اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کردیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیٹرسن کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

ای سی بی کے مطابق کیون پیٹرسن برینڈن میک کولم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگلے سال آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں میں ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوروں کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی انگلینڈ ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

کیون پیٹرسن نے کہا کہ انہیں ورلڈکپ جیتنے کے لیے انگلینڈ ٹیم کی مدد کی پیشکش پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے بعد دوبارہ انگلینڈ کا یونیفارم پہننا ان کے لیے ایک خاص لمحہ ہوگا۔