کراچی: بااثر افراد کا جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئر مین پر بدترین تشدد

رپورٹ کے مطابق با اثر افراد  کے تشدد سے عارف ساقی شدید زخمی ہوگئے، عارف ساقی کو سچل تھانے منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک September 08, 2026

کراچی کے علاقے تھانہ سچل  کی حدود میں صفورا چورنگی کے قریب جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئر مین عارف ساقی کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق با اثر افراد  کے تشدد سے عارف ساقی شدید زخمی ہوگئے، عارف ساقی کو سچل تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے دعوی کیا کہ عارف ساقی کو صفورا چورنگی پر واقعے سندھ گرین ہوٹل کے مالک کے بیٹے کے گن مینوں نے گاڑی ٹکرانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

کراچی  پولیس ہوائی فائرنگ کیے جانے کے دعوے کی تصدیق کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ  عارف ساقی صاحب کی مدعیت مین واقعہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین اسلامک لرننگ جامعہ کراچی عارف ساقی نے کہا کہ مجھے سندھ گرین ہوٹل کے مالک کے بیٹے حنین نے پستول کے بٹ مارے اور ہوائی فائرنگ کی۔