ہری پور؛ دو طالب علموں اور 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

ملزمان اور متاثرہ نوجوان کلاس فیلو ہیں، ملزمان نے رقم بھی ہتھیائی


ویب ڈیسک September 09, 2026

ضلع ہری پور کی حدود میں ایک ہی دن میں زیادتی کے افسوسناک واقعات پیش آئے جس میں ملوث 8 نامزد ملزمان میں سے 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پنیاں کی حدود میں دو فرسٹ ایئر کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ طور پر 7 نوجوانوں نے مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کی اور رقم ہتھیائی گئی۔ ملزمان اور متاثرہ نوجوان کلاس فیلو ہیں۔

دوسری جانب، صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور چھیڑ خانی کرنے والا ملزم جاوید محمد گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ صدر کے ڈی ایس پی فیصل حفیظ نے مقدمات درج کر لیے۔ واقعات میں ملوث 8 میں سے 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ تینوں واقعات کی دفعات 375A 292 ,385 ,377 53cpa  کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔