ایران سچ منظرعام پر لے آیا؛ قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو وائرل کردی

ایرانی پاسداران انقلاب نے بغیر پائلٹ والی آبدوز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا


ویب ڈیسک September 09, 2026
پاسداران انقلاب نے قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو جاری کردی

امریکا کی جانب سے اپنی آبدوز پکڑے جانے سے انکار پر ایرانی پاسداران انقلاب نے اس کی مکمل ویڈیو جاری کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز امریکا کی آبدوز کو آبنائے ہرمز سے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ یہ آبدوز بغیر پائلٹ سے چلنے والی تھی اور جاسوسی کے لیے آبنائے ہرمز میں چھوڑی گئی تھی۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر گرفت اب بھی مضبوط ہے اور کسی کو بغیر اجازت گزرنے نہیں دیا جائے گا۔

امریکی آبدوز کو قبضے میں لینے کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب کے اہلکار اسے اپنے ساتھ لے گئے جہاں مکمل تلاشی لی گئی۔

امریکی فوج نے اپنی آبدوز پکڑے جانے کے بعد جاری بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دعوے کو مسترد کردیا تھا۔ 

جس پر پاسداران انقلاب نے قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ جس میں قرآن کی وہ آیت بھی شامل کی گئی جس میں فتح کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر اپنی نگرانی کو مزید سخت کردیا ہے جہاں سے گزرنے والے آبی جہازوں کو پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔