سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گی اور ان کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی 33ویں سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گی، انہوں تین دہائیوں سے زائد عرصے تک سفارتی خدمات انجام دیں، وہ 11 ستمبر 2024 سے سیکریٹری خارجہ کے منصب پر فائز ہیں۔
اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آمنہ بلوچ کی خدمات اور مشکل دور میں وزارت خارجہ کی قیادت قابل تحسین ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔