کراچی، لیاری میں کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش برآمد

نومولود کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام


اسٹاف رپورٹر September 10, 2026

کراچی:

کراچی کے علاقے لیاری میرا ناکہ پل کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق نومولود کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے پر چاکیواڑہ پولیس قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔