پشاور:
خیبر پختونخوا میں ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتالوں میں او پی ڈی اور الیکٹو سروسز کا بائیکاٹ کر دیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ٹرینی ڈاکٹرز اور ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔
اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں ہر سال مزید 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ کیا گیا۔
دوسری جانب، صوبے بھر میں ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز نے اپنے مطالبات کے لیے بائیکاٹ کر دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ منظور نہیں، 30 فیصد اضافہ ہمارا مطالبہ ہے، حکومت نے جو 15 فیصد اضافہ کیا وہ بھی نہیں دیا جا رہا۔